لندن (صباح نیوز)وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے کہا ہے کہ عدالت سے بری آسیہ بی بی کو ملک چھوڑ نے کی اجازت نہیں دی جارہی، آسیہ کو ملک سے جانے نہ دینا اس کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کرنا ہے۔ سوشل میڈیا پر ٹویٹ میں جمائما گولڈ سمتھ نے عمران کی تقریر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تقریر کے 3دن بعد ہی حکومت مطالبات کے سامنے جھک گئی۔ عدلیہ کے دفاع میں بڑی دلیرانہ تقریر کی گئی تھی، یہ وہ نیا پاکستان نہیں جس کی ہمیں امید تھی تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب بھی امید ہے حکومت ایسا کچھ سوچ رہی ہو گی جو ہم نہیں جانتے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کو سزائے موت سے بری کر دیا تھا جس کے بعد پورے ملک میںحالات کشیدہ ہو گئے تھے اور تحریک لبیک پاکستان نے ملک گیر احتجاج کیا تھا جس پروفاقی حکومت اور اسلام آباد میں ہونے والے تحریک لبیک کے دھرنے کے مظاہرین کے مابین پانچ نکاتی معاہدہ ہو ا تھا۔
جمائما