وزیراعظم خطاب کے دوران پی ٹی وی نے ”بیجنگ“ کو ”بیگنگ“ لکھ دیا: وزیر اطلاعات کا نوٹس

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) پاکستان ٹےلی وےژن نے غلطی سے و زیراعظم کے چین کے دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کے دوران ”بیجنگ“ کی جگہ “بیگنگ“ لکھ دیا جس کا وفاقی وزےر اطلا عات و نشرےات فواد حسےن چوہدری نے نوٹس لے لےا ۔وزیر اعظم عمران خان جو ان دنوں چین کے سرکاری دورہ پر ہیں نے اتوار کو چینی دارالحکومت بیجنگ میں سینٹرل پارٹی سکول کی تقریب سے خطاب کیا ۔ جس کی پاکستانی میڈیا نے بھی کوریج کی اور سرکاری ٹی وی نے بھی اس کی کوریج کی ۔ اس موقع پر سرکاری ٹی وی پر یہ ظاہر کرنے کیلئے کہ وزیر اعظم کہاں خطاب کر رہے ہیں انگلش میں ”بیجنگ “کی بجائے لفظ ”بیگنگ“ لکھ دیا جس کے معانی ”بھیک مانگنے “ کے ہیں۔سکرین پر لفظ Beggingلکھادکھائی دیتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے شروع کر دئےے بعد ازاں پی ٹی وی کی جانب سے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ پر ٹوئیٹ کیا گیا جس میں کہا گیا کہ آج 4 نومبر کو وزیراعظم کے براہ راست خطاب کے دوران ایک ٹائپنگ کی غلطی ہوئی جسے محض 2 سیکنڈ بعد ہٹادیا گیا تھا۔ٹویٹ میں کہا گیا کہ یہ حادثہ افسوس ناک ہے اور ادارے کے قوانین کے تحت ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کے دوران ٹی وی اسکرین پر بیجنگ کو غلط لکھے جانے کا نوٹس لے لیا ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس افسوسناک غلطی پر انکوائری کا حکم دیا ہے اور متعلقہ افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کی جا چکی ہے۔
بیجنگ نوٹس

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...