کابل (نیٹ نیوز) افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ امن چاہتے ہیں، پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں بھی ہے۔ پکتیکا میں مذہبی رہنما¶ں اور قبائلی عمائدین سے ملاقات میں اشرف غنی کا کہنا تھا کہ طالبان انٹرا افغان امن مذاکرات میں شرکت کیلئے تیار ہو جائیں۔ اشرف غنی نے کہا افغانستان امن کوششوں کی ذمہ داری باہر کے لوگوں کے حوالے نہیں کریں گے۔ طالبان کو ہتھیار چھوڑنا، غیر ملکیوں سے رابطے توڑنا اور اپنے ملک واپس لوٹنا ہو گا۔
اشرف غنی