بل کی عدم ادائیگی‘ چوک میتلا فلائی اوور پر لگی لائٹوں کا کنکشن منقطع

Nov 05, 2018

چوک میتلا(نامہ نگار) سابق دور حکومت نے دو ارب سے زائد کی گرانٹ سے چوک میتلا میں ٹریفک کے رش کو کنٹرول کر نے کے لئے فلائی اوور تعمیر کروایا ہے فلائی اوور پر رات کے وقت ٹرانسپورٹروں کی سہولت کے لئے لائٹیں بھی لگا رکھی ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت جاتے ہی سرکاری آفسران نے فلائی اوور کی تعمیر اور اُن پر لگی لائٹوں کو روشن کر نے میںدلچسپی چھوڑ دی ہے جس کے باعث گذشتہ تین ماہ سے فلائی اوور چوک میتلا میں لگی لائٹوں کو روشن کرنے والے بجلی کنکشن کا بل ادا نہیں کیا گیا بل کی عدم اداگئی پر کنکشن بھی کاٹ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے فلائی اوورپررات ہوتے ہی اندھیرا چھاجاتاہے اندھیرا ہو نے کے باعث فلائی اوور پر حادثات ہو نے کے خطرات بڑھنے لگے ہیں علاقہ کی مختلف تنظیموں کے افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے چوک میتلا کے فلائی اوور پر لگی لائٹوں کو روشن کرنے والے بجلی کنکشن کا بل ادا کرتے ہوئے لائٹیں چالو کروا نے کا مطا لبہ کیا ہے تاکہ حادثات سے بچا جاسکے ۔

مزیدخبریں