لیڈی ایچی سن ہسپتال میں تمام آلات اور مشینیں چالو حالت میں ہیں ‘ ترجمان محکمہ صحت

Nov 05, 2018

لاہور( این این آئی) محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ لیڈی ایچی سن ہسپتال میں تمام آلات اور مشینیں چالو حالت میں ہیں اوران کے خراب ہونے کا تاثر درست نہیں۔ایچی سن ہسپتال میں ڈیلیوری کے روزانہ 40 سے 50 کیس کئے جاتے ہیں، ہسپتال میں مریضوں کے لئے ہیلپ ڈیسک بھی موجود ہے۔ ترجمان کے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹڈاکٹر فوزیہ سید باقاعدگی سے کھلی کچہری لگاتی ہیں۔ہسپتال میں استعداد کار سے زیادہ مریضوں کا معائنہ کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں