لاہور (سپورٹس ڈیسک)بھارت نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میںپانچ وکٹوں سے ہراکر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔ ویسٹ انڈین ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹوں پر 109رنز بنائے ۔ شائی ہوپ چودہ ‘دنیش رامدین دو‘ہٹمیئر دس ‘کیرون پولارڈچودہ ‘ڈیوائن براووپانچ ‘ریکارڈو پاول چار ‘کارلوس براتھا ویٹ چار ‘ایلن ستائیس رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ پائول پندرہ اور پائری نو رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ کلدیپ یادیو نے تین ‘امیش یادیو ‘خلیل احمد ‘جسپریت بمراہ اور پانڈیا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ بھارت نے ہدف پانچ وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ روہت شرما چھ ‘شیکھر دھون تین ‘راہول سولہ ‘پنت ایک ‘پانڈے انیس رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ کارتھک اکتیس اور پانڈیا اکیس رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ تھامس اور براتھاویٹ نے دو دو جبکہ پائری نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ کلدیپ یادیو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
بھارت نے ویسٹ انڈیز کو پہلا ٹی20پانچ وکٹوں سے ہر ادیا
Nov 05, 2018