سائوتھ گیمز، 20 رکنی قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

``

Nov 05, 2018

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے سائوتھ ایشین گیمز تیاری کیلئے 20 رکنی قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ، فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل امجد امین بٹ نے 20 رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ سائو ایشین گیمز میں ویٹ لیفٹنگ کے دس کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں، اور کیٹگریز کے لئے دو، دو کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے 55 کلوگرام کے لئے شرجیل بٹ اور عبداللہ غفور، 61 کلو گرام کے لئے عثمان اکبر اور محمد شہزاد، 67 کلوگرام کے لئے طلحہ طالب اور زوہیب بٹ، 73 کلوگرام کے لئے ابوسفیان اور حارث بٹ، 81 کلوگرام کے لئے حیدر اشفاق اور فرقان انور، 89 کلوگرام کے لئے ارسلان رئوف بٹ اور عمر رسول لون، 96 کلوگرام کے لئے محمد طاہر اور حبیب اصغر، 102 کلوگرام کے لئے عثمان امجد راٹھور اور عمر فاروق، 109 کلوگرام کے لئے انس جاوید اور صدام ساجد جبکہ 109 کلوگرام پلس کے لئے محمد نوح دستگیر بٹ اور محمد عبداللہ بٹ کو رکھا گیا ہے ان کھلاڑیوں کا انتخاب دو روز ہ ٹرائلزمیں کیا گیا جس میں ملک بھر سے 50 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، یہ ٹرائلز پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی کی زیر نگرانی ہوئے ، کمیٹی میں چیئرمین حافظ محمد عمران بٹ جبکہ دیگر ممبران میں ملک محمد راشد، علی اسلم چوہدری، محمد الیاس بٹ اور سیکرٹری امجد امین بٹ شامل تھے۔

مزیدخبریں