13ویں کویرن ایمبیسڈرتائیکووانڈو نیشنل چیمپئن شپ میں متعدد مقابلوں کا فیصلہ

Nov 05, 2018

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میںجاری 13ویں کورین ایمبیسڈر تائیکوانڈو نیشنل چیمپئین شپ کے دوسرے روزدس سال سے کم عمر بچوں اور بچیوں نے خیوروگی کیٹاگری کے متعدد مقابلوں کا فیصلہ ہو گیا، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے فیڈریشن سے ملحقہ7ڈیپارٹمنٹس اور86نجی کلبوں کے 1400 کھلاڑی و آفیشلز شرکت کر رہے ہیں۔چیمپیئن شپ کی خاص بات یہ ہے کہ چیمپئین شپ میں تائیکوانڈو
کی جدید ٹیکینیکس کا مظاہرہ کرنے کیلئے کوریا کی22 رکنی انٹرنیشنل ڈیمونسٹریشن ٹیم "کوکی وان"خاص طور پر اسلام آباد آئی ہوئی ہے ۔جس نے چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب کے دوران پاکستان میں کوریا کے سفیر کواک ہونگ کیو اور پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے سرپرست لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اقبال سمیت شائقین کی ایک بڑی تعداد کے سامنے اپنے فن کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔ انہوں نے "نوائے وقت"سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوریا کی22 رکنی انٹرنیشنل ڈیمونسٹریشن ٹیم "کوکی وان" کی پاکستان آمد پر ہم کورین سفیر کے خاص طور پر مشکور ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس میگا ایونٹ سے دو تین روز قبل ملک کے طول و عرض میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں اور جا بجا سڑکوں کی بندش اور نازک حالات کے باوجود والدین نے اپنے کم سن بچوں کو کوچز اور انسٹرکٹرز کی زیر نگرانی اسلام آباد بھجوایا جس کیلئے ہم ان بچوں اور کھلاڑیوں کے والدین کے بے حد شکر گذار ہیں ۔اس ایونٹ میں1400کھلاڑیوں اور آفیشلز کی100فیصد شرکت ہی دراصل اس میگا ایونٹ کی کامیابی ہیں۔

مزیدخبریں