پشاور(بیورورپورٹ)وفاقی محتسب ریجنل سیکرٹریٹ پشاور نے عبدالولی خان یونیورسٹی پبی کیمپس کے کوآرڈنیٹر کو جنسی ہراسیت کا الزام ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کردیا۔ عبدالوالی خان یونیورسٹی پبی کیمپس کی خاتون لیکچرار لیلیٰ جبران نے وفاقی محتسب ریجنل سیکرٹریٹ پشاور میںکیمپس کے کوآرڈنیٹر جنید اختر کے خلاف جنسی ہراسگی کی شکایت درج کی تھی جس پر ریجنل کمشنر بشیر احمد نے فیصلہ سناتے ہوئے پبی کیمپس کے کوآرڈنیٹر جنید اختر کو نوکری سے برخاست کردیا اور ساتھ ہی مجرم کو ڈھائی لاکھ روپے بطور جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔وفاقی محتسب کے فیصلے کی روشنی میں جنید اختر کو کسی بھی سرکاری ملازمت کیلئے نااہل کردیا گیا ہے۔