اسنوکر کی عالمی جنرل کونسل کا اجلاس 24 نومبر کو میانمر میں ہوگا

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)اسنوکر کی عالمی جنرل کونسل کااجلاس 24 نومبر کو میانمر میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر منور حسین شیخ شرکت کریں گے۔ اجلاس کی صدارت قطر سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل اسنوکر فیڈریشن کے صدر مبارک الحیات کریںگے۔ اجلاس میں 55 ممالک کے عہدیداران شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سنوکر سے متعلق مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جنرل کونسل کے اجلاس میں منور حسین شیخ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن