کراچی (اسپورٹس ڈیسک)لیسٹر سٹی اپنے آنجہانی باس کی ہلاکت کے بعد پہلی بار کارڈیف کے خلاف اِن ایکشن ہوئی اور 0-1کی سنسنی خیز جیت سے آنجہانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ میچ سے پہلے ایک منٹ کی خاموشی اور گرانڈ پر رکھے پھولوں نے فٹبال لورز کو پھر جذباتی کر دیا۔کارڈیف سٹیڈیم میں فٹبال پریمئر لیگ کا میچ ہوا، لیسٹر سٹی کی ٹیم اپنے باس کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کے بعد میزبان ٹیم کے مدمقابل ہوئی، میچ کا آغاز آنجہانی باس کی یاد میں خصوصی تقریب سے ہوا، ایک منٹ کی خاموشی اور گرانڈ پر پھول رکھے گئے۔میچ شروع ہوتے ہی سٹی کے کھلاڑی پرجوش نظر آئے اور 55 ویں منٹ میں گرے کے گول نے برتری دلائی۔ اسی 0-1 کے سکور سے لیسٹر سٹی نے فتح پائی اور کھلاڑیوں نے اپنے آنجہانی باس کو خراج عقیدت پیش کی۔ادھر اسپینش لیگ میں لاسٹ منٹ پر سواریز کے گول سے 2-2 کے برابر میچ میں بارسلونا کے ہاتھ کامیابی آئی۔