احمدیار(صباح نیوز) گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے اینٹ مار کر ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ محلہ عیدگاہ کی اضافی آباد میں شاہ دین کی بیوی صفیہ بی بی کو گھریلو جھگڑے پر بیٹے ندیم نے اینٹ کے وارکرکے قتل کردیا جبکہ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو حراست میں لے لیاجبکہ نعش پوسٹ مارٹم تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردی۔