دھاندلی تحقیقاتی کمیٹی اجلاس‘ اپوزیشن گومگو کی صورتحال سے دوچار

اسلام آباد (محمد نواز رضا۔ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرابع سے معلوم ہوا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن کی دیگر جماعتیں آج قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کی جانب سے 6 نومبر 2018ء کو عام انتخابات میں دھاندلیوں کے خلاف تحقیقات کے لئے قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت یا عدم شرکت کا فیصلہ کرینگے۔ تاحال اپوزیشن جماعتوں نے اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ اپوزیشن کی جماعتیں گومگو کی صورتحال سے دوچار ہیں۔ نوائے وقت نے اپوزیشن کی مختلف جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے۔ کوئی بھی واضح جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں‘ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف آج اپوزیشن کی جماعتوں اور مسلم لیگی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے ایک رہنما نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ پارلیمانی کمیٹی کا قیام ہمارے مطالبہ پر ہوا ہے۔ لٰہذا اپوزیشن کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن