یمن پر دنیا کی توجہ مبذول کرانے والی معصوم امل حسین چل بسی

صنعا (صباح نیوز) یمن میں پڑنے والے قحط پرپوری دنیا کی توجہ مبذول کرانے والی7سالہ امل حسین خالق حقیقی سے جاملی جہاں یقینا اسے خوراک کی قلت نہیں ہوگی۔ اپنی زندگی کی آخری سانسیں اس نے پناہ گزیں کیمپ میں لیں۔ عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق شمالی یمن کے پناہ گزین کیمپ میں امل حسین مقیم تھی۔ اس معصوم کلی کی والدہ مریم علی نے اپنی بیٹی کی موت کی تصدیق کردی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق والدہ مریم علی نے کہا کہ مسکرانے والی امل حسین کے انتقال سے ان کا دل ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا لیکن اب ان کی فکرمندی میں مزید اضافہ ہوگیا کیونکہ انہیں اپنے دوسرے بچوں کے حوالے سے زیادہ پریشانی لاحق ہوگئی۔ امل حسین کی ڈاکٹر مکیہ مہدی نے کہا کہ پناہ گز ین کیمپ میں کئی بچے خوراک کی کمی اور قحط زدگی کا شکار ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ وسائل، سہولیات اور تجربہ کارعملے کی قلت کے سبب وہ خود کو انتہائی بے بس محسوس کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کچھ نہیں ہو رہا ہے جو صورتحال سے مطابقت رکھتا ہو۔

ای پیپر دی نیشن