مغوی ایس پی رورل ڈویژن پشاور طاہر دائوڑ کا 10روز بعد بھی سراغ نہ مل سکا

Nov 05, 2018

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پختونخوا اور اسلام آباد پولیس 10روز گزر جانے کے باوجود ایس پی رورل ڈویژن پشاور طاہر داوڑ کا سراغ نہ لگا سکی جبکہ ایس پی کی اغوائیگی کامقدمہ درج کرکے واقعہ سرد خانہ کی نذر ہوگیا مغوی ایس پی کی بازیابی اور واقعہ کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی بھی کوئی پیش رفت نہ کرسکی۔ ایس پی طاہر داوڑ کہاں گیا ؟ پولیس کے ساتھ ساتھ شہریوں کا بھی یہی سوال ہے لیکن تاحال جواب کسی کے پاس نہیں واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو ایس پی طاہر داوڑ اپنے گھر اسلام آباد گیا تھا جہاں سے وہ لاپتہ ہوگیا اور پھر بعدازاں تھانہ رمنا میںمغوی ایس پی کی اغوائیگی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ادھر اب تک کی ہونیوالی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مغوی ایس پی کا موبائل فون کچھ دیر کیلئے آن ہوا تھا ۔

مزیدخبریں