5 برسوں میں 44 ارب 95 کروڑ ڈالر بیرونی قرضہ لیا گیا: رپورٹ

اسلام آباد (آئی این پی) گزشتہ پانچ سالوں میں حکومت نے 44 ارب 95 کروڑ ڈالر کے بیرونی قرضے حاصل کئے جبکہ اکتوبر 2013 سے اب تک 19 ارب 79 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرضے واپس کئے گئے، 2013 سے 2018 تک حاصل کردہ غیر ملکی قرضوں پر 24 ارب 32 ڈالر کا سود بنتا ہے، غیر ملکی قرضوں پر سود کی مد میں گزشتہ 5 سال کے دوران 5 ارب 80 کروڑ ڈالر ادا کئے گئے۔ دستاویزات کے مطابق آئی ایم ایف سے 5ہزار 829ملین ڈالرز، بونڈ ہولڈرز کی مد میں 7ہزار ملین ڈالرز حاصل کئے گئے۔ کمرشل بنک کی مد میں 9 ہزار 938 ملین ڈالرز اور دوطرفہ قرضے 7177ملین ڈالرز حاصل کئے گئے۔ کثیر الجہتی ذرائع سے 15ہزار12ملین ڈالرز قرض لیا گیا، اکتوبر 2013 سے جون 2018 کے دوران 6ارب51 کروڑ روپے کے مجموعی مقامی قرضے حاصل کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن