ترک وزیر دفاع کی امریکی ہم منصب سے ملاقات ، دہشتگردی، دفاعی تعلقات پر مذاکرات

انقرہ (اے پی پی) ترک وزیر دفاع خلوصی آقار نے اپنے امریکی ہم منصب جم میٹس سے ٹیلی فون پر گفتگوکی۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق اس بات چیت میں دو طرفہ دفاعی تعلقات ، شام اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزراء کی اس گفتگو میں ترک اور امریکی سکیورٹی فورسز کے شامی علاقے منبج میں پہلے مشترکہ گشت، سرحدوں پر تناؤ میں کمی، خطے کی سلامتی و استحکام کے اعتبار سے اہم اقدامات اٹھائے گئے۔دوسری جانب مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گولیر نے بھی امریکی ہم منصب جنرل جوزف ڈنفورڈ سے بات چیت کی۔امریکی ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ بات چیت میں شام کی عمومی صورتحال سمیت ابتدائی گشتی سرگرمیوں سمیت منبج کی سلامتی و استحکام کے معاملات زیر غور آئے ہیں۔دنوں ملکوں کے درمیان طے پانی مطابقت کے مطابق منبج کو دہشت گرد عناصر سے پاک کرتے ہوئے اسے اصل مالکین کے سپرد کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن