انسانی حقوق کی پاسداری کرتے رہیں گے :سعودی عرب

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ میں متعین سعودی وفد نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب اسلامی شریعت کے احکام و ضوابط کی تعمیل میں انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کا مشن جاری رکھے گا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وفد نے توجہ دلائی کہ ان کے ملک نے انسانی حقوق سے متعلق قوانین و ضوابط مقرر کئے ہیں ۔ عدالتی نظام جدید خطوط پر استوار کیا ہے ۔ فوجداری کا نیا نظام تشکیل دیا گیا ہے ۔ پبلک پراسیکیوشن کو خود مختار بنا دیا گیا ہے ۔ وکلاء کا سعودی ادارہ قائم کر دیا گیا ہے ۔ فیملی کونسل تشکیل دیدی گئی ہے ۔ نجی اداروں و انجمنوں کا قانون جاری کر دیا گیا ہے ۔فی الوقت فوجداری کارروائی قانون پر نظر ثانی کی جا رہی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن