کابل (نوائے وقت رپورٹ+ سنہوا+ نیٹ نیوز) افغان صوبوں لغمان، ننگرہار اور جائوزجان میں افغان اور امریکی لڑاکا طیاروں کے فضائی حملوں میں 3 کمانڈروں، 11 اعش کے دہشت گردوں سمیت 38 شدت پسند مارے گئے۔ فوجی حکام نے میڈیا کو بتایا ننگر ہار کے نازیان ڈسٹرکٹ میں بمباری سے 5 ٹھکانے تباہ اور 5 داعش کے دہشت گرد جن میں 2 کمانڈر عبدل لارا اور قاری عمران شامل ہیں مارے گئے۔ لغمان اور بدخشاں قش طیپا ضلع میں بالترتیب 4، 7 اور 11 طالبان نشانہ بنے۔ ان میں اہم کمانڈر ملا حق یار بھی شامل ہیں۔ آپریشن میں 2 موٹر سائیکل بھی تباہ کر دی گئیں۔
افغانستان: بمباری، 3 کمانڈروں ، 27طالبان سمیت38شدت پسند مارے گئے
Nov 05, 2018