اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے خون خرابے سے بچنے کیلئے مطمئن کرنے کی پالیسی کو غیر ریاستی عناصر کے لیے خطرناک پیغام قرار دیتے ہوئے کہا ہے مطمئن کرنے کی پالیسی پر امن جمہوری احتجاج کے حق کے تصور کو متاثر کرتی ہے۔ شیریں مزاری نے اپنی حکومت کی جانب سے تحریک لبیک کے ساتھ کیے گئے معاہدے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ کہ ریاست کو قانون کی عمل داری قائم کرنی چاہیے اور اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، بالخصوص جب انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہو۔ مجھے امید ہے وزیراعظم نہ صرف موجودہ حالات بلکہ جبری گمشدگیوں پر بھی قانون کی پاسداری کے عزم پر قائم رہیں گے۔
مطمئن کرنے کی پالیسی غیرریاستی عناصر کیلئے خطرناک پیغام ہے: شیریں مزار ی
Nov 05, 2018