وزیراعلٰی پنجاب نے مرالہ ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

Nov 05, 2018 | 15:37

ویب ڈیسک

سیالکوٹ:وزیراعلٰی پنجاب سردارمحمد عثمان بزدار نے مرالہ ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا افتتاح کردیا. مرالہ ہائیڈروپاور پراجیکٹ کی مجموعی پیدواری صلاحیت 7.64میگا واٹ ہے. منصوبے کی تکمیل پر3ارب 97کروڑ 23لاکھ روپے لاگت آئی.  مرالہ پاور پراجیکٹ سے سالانہ381.64ملین روپے مالیت کی43.37گیگا واٹ بجلی کی پیداوار متوقع ہے. سیکرٹری انرجی پنجاب عامر جان نے مرالہ ہائیڈروپاور پراجیکٹ پر وزیر اعلی کو بریفنگ دی.

اس موقع پر صوبائی وزیر انرجی پنجاب ڈاکٹر محمد اختر ملک ، صوبائی وزیر خصوصی تعلیم چودھری محمد اخلاق ، چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام عثمان ڈار، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان, بریگیڈئر ر اسلم گھمن, عمر ڈار, سیکرٹری انرجی محمد عامر جان، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اسد اللہ فیض ، آر پی او محمد طارق قریشی ، ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو ، ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی بھی موجود تھے ۔اپر چناب کینال پر تعمیر کی ہائیڈروپاور پراجیکٹ میں 1.9میگا واٹ کی 4اْفقی شافٹ ریگولیٹڈ کپلان ٹربائین نصب کی گئی ہیں۔

مرالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کاٹھیکہ چینی کمپنی سائنو ٹیک کو دیا گیا۔  منصوبے سے پیدا ہونے والی بجلی نیشنل گرڈ پر دی جائے گی۔ نیشنل گرڈ پر بجلی ڈالنے کیلئے 1.5کلومیٹر لمبی 11ہزار کلوواٹ کی ٹرانسمیشن لائن بچھائی گئی ہے۔ منصوبے سے پیدا ہونے والی بجلی نپرا کے منظور شدہ ٹیرف 8.7997 Rs/kWhکے حساب سے گیپکو کو فروخت کی جائے گی۔ مرالہ ہائیڈروپاور پراجیکٹ کو انرجی ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب پاور مینجمنٹ یونٹ کی زیر نگرانی پایہء تکمیل کو پہنچایا گیا۔

مزیدخبریں