نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 40 ہزار پر برقرار‘ کلاٹس ختم کرنے والی ادویات بند

لاہور(نیوز رپورٹر) نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں گزشتہ روز کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ اتوار کو ریکارڈ ہونے والے پلیٹ لیٹس 40ہزار ہی رہے، میڈیکل بورڈ نے ان کا گزشتہ روز کوئی ٹیسٹ نہیں لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ ان کے پلیٹ لیٹس گرنے کی تشخیص کیلئے جنیٹک ٹیسٹ کرائے جائیں، اگر ان ٹیسٹس پر اتفاق ہوجائے تو بیرون ملک سے ہی یہ ٹیسٹ ہوسکتے ہیں۔ کیونکہ جنیٹک ٹیسٹ کی سہولت پاکستان میں دستیاب نہیں ہے، نوازشریف کے کم پلیٹ لیٹس کے ساتھ دل اور گردوں کا علاج جاری رکھنا بھی پاکستان میں مشکل ہے۔ خون میں کلاٹس ختم کرنے والی ادویات کو بند کردیا گیا ہے۔ میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ ان کا بلڈ پریشر نارمل ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حالت تشویش ناک ہے۔

ای پیپر دی نیشن