راولپنڈی(این این آئی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو ایچ ایٹ اسلام آباد میں واقع نجی ہسپتال منتقل کیا گیا،شاہد خاقان عباسی کا ہرنیاں کا آپریشن کیا جائے گا ،میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں شاہد خاقان عباسی کا معائنہ کیا تھا،شاہد خاقان عباسی کے گردے اور مثانے میں پتھری کی تشخیص ہوئی تھی، میڈیکل بورڈ نے شاہد خاقان عباسی کے ہرنیوں کے آپریشن کی سفارش کی، شاہد خاقان عباسی نے اپنے خرچ پر علاج کروانے کی عدالت سے درخواست کی تھی،شاہد خاقان عباسی کے مزید ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔