اسلام آباد (نا مہ نگار) احتساب عدالت نے خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کر دی۔ پیر کو نیب نے خورشید شاہ کو عدالت میں پیش کیے بغیر ہی میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر ان کا مزید ریمانڈ دینے کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ عدالت نے خورشید شاہ کو ایک گھنٹے میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا جس پر خورشید شاہ کو ایمبولینس کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب ٹیم نے خورشید شاہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا۔ طبیعت ناساز ہونے کے باعث خورشید شاہ کو ایمبولینس میں عدالت لایا گیا اور ویل چیئر پر کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے خورشید شاہ کو 9 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔