جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ عدالت عظمی کے جسٹس مشیر عالم نے جسٹس گلزار احمد سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں عدالت عظمی کے ججز اور وکلا نے شرکت کی۔واضح رہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بیرون ملک دورے سے واپسی تک جسٹس گلزار احمد ان کے فرائض انجام دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...