پاکستان آکر قتل نہیں ہونا چاہتا: ذوالفقار بھٹو جونیئر

Nov 05, 2019

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کے پوتے اور مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا پاکستانی سیاست میں حصہ نہ لینے کے حوالے سے ایک مختصر بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے پاکستانی سیاست میں سنگین خطرات کی نشاندہی کی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے ’انڈی پینڈنٹ اردو‘ کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے پاکستانی سیاست میں حصہ نہ لینے کی وجوہات پر پہلی بار مختصر مگر کھل کر بات کی اور بتایا کہ وہ اب تک پاکستانی سیاست سے کیوں دور ہیں؟ بھٹو خاندان کے اکلوتے وارث جونیئر بھٹو نے صحافی و لکھاری علی اکبر ناطق کو انڈی پینڈنٹ اردو کے لیے دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ’پاکستان آکر قتل ہونا نہیں چاہتے‘۔ ذوالفقار جونیئر نے ذو معنی الفاظ میں کہا کہ ’پاکستانی سیاست میں جنہیں قتل و غارت کی عادت نہیں ہوتی وہ قتل ہو جاتے ہیں؟'بھٹو جونیئر کے مطابق ’انہیں قتل ہونا پسند نہیں اس لیے وہ پاکستان نہیں آتے'، ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسی حالت میں ملک آکر قتل ہونا نہیں چاہیں گے جب کہ اْس کے بدلے میں خلقِ خدا کا بھلا بھی نہ ہو؟

مزیدخبریں