رابی پیرزادہ وڈیو معاملہ ، ارمینہ خان کی حقائق جانے بغیر رائے دینے سے اجتناب کی اپیل

اسلام آباد (اے پی پی) اداکارہ ارمینہ رانا خان گلوکارہ رابی پیرزادہ کے حق میں بول پڑیں۔ ارمینہ رانا خان نے کہا کہ رابی پیر زادہ کی خود کشی بارے خبریں بے بنیاد ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بارے کوئی بھی بات نہیں کرنی چاہیے، اور حقائق جانے بغیرانہیں سچا یا جھوٹا کہنے سے اجتناب کرنا چاہیے، یاد رہے کہ گزشتہ دنوں رابی پیرزادہ کے ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس پر ان کو سخت تنقید کا سامنا ہے تاہم رابی پیر زادہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ وڈیو شیئر نہیں کی بلکہ یہ وڈیو ان کے پُرانے سمارٹ فون میں تھی جو کہ انہوں نے بیچ دیاتھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بارے انہوں نے سائبر کرائم سیل سے مدد کی درخواست کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن