بیروت(آن لائن)لبنان میں مظاہرین کی جانب سے جاری ایک بیان میں پیر کے روز عام ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔ اس کال کا مقصد حکام پر دبا ڈالنا ہے تا کہ مطالبات کا پورا ہونا یقینی بنایا جا سکے۔ادھر "العربیہ کے نمائندے کے مطابق لبنان کے کئی علاقوں میں احتجاج کنندگان نے راستے بند کر دیے ہیں۔لبنانی مظاہرین نے اپنے بیان میں ایک عارضی چھوٹی حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ حکومت حکمراں طبقے سے باہر کے افراد پر مشتمل ہو .. مالی بحران کے امور کو حل کرے اور بدعنوانی ے خلاف ایک نئی مہم انجام دے۔ اس میں عدلیہ کی خود مختاری اور لوٹی ہوئی عوامی دولت کی واپسی سے متعلق قوانین کی منظوری شامل ہو۔لبنان میں پیر کے روز تمام بینکوں کی بند ہونے کے بارے میں متضاد خبریں گردش میں ہیں۔لبنانی مظاہرین نے قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کا بھی مطالبہ کیا ہے جس کے نتیجے میں عوام کی نمائندہ اتھارٹی سامنے آ سکے۔اس سے قبل اتوار کی شام لبنانی دارالحکومت بیروت کے وسط میں الشہدا اور ریاض الصلح اسکوائرز پر مختلف علاقوں سے آنے والے احتجاج کنندگان اکٹھا ہو گئے۔ انہوں نے لبنان کے پرچم اور مختلف بینرز اور پوسٹرز تھامے ہوئے تھے جن میں بدعنوانی کی مذمت اور احتساب و اصلاحات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
لبنان: مطالبات پورے ہونے تک مظاہرین کی ہڑتال کی کال ،سڑکیں بند
Nov 05, 2019