لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پولو کپ آج بروز منگل سے لاہور پولو کلب میں شروع ہوگا۔ لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ کے مطابق ایف آئی پی ٹورنامنٹ کے بعد صفر سے چار گول کا ٹورنامنٹ ہے جس میں دس ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ سب سڈری اور مین فائنل 10 نومبر بروز اتوار کو ہوگا۔