رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیساتھ لاہورسکول سپورٹس کا افتتاح

لاہور( سپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان وسیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے لاہور کی تاریخ کے سب سے بڑے سپورٹس ایونٹ لاہورسکول سپورٹس 2019کا افتتاح پنجاب سٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں پیر کی شب کیا، تقریب میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کشمیر کا پرچم لہرایا گیا،۔سپورٹس بورڈ پنجاب اور ڈویژنل سپورٹس آفس لاہور کے باہمی تعاون سے منعقد ہونیوالی لاہور سکول سپورٹس کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان وسیاحت رائے تیمور خان بھٹی، وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب راؤزاہد قیوم، سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ٹرافی کی رونمائی کی۔ کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا ۔ بچوں نے جماسٹک کا شاندار مظاہرہ کیا، چاروں صوبوں کے علاقائی رقص بھی پیش کئے گئے۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے لاہور سکول سپورٹس کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا۔ لاہور سکول سپورٹس مقابلے 9نومبر تک جاری رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن