پی سی بی کایوٹرن، اداروں کے کردار کیلئے مانی کی قیادت میں وفدکی ملاقاتیں

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر پر یو ٹرن ، کرکٹ میں اداروں کے کردار کے لئے پی سی بی چیئرمین احسان مانی کی قیادت میں وفد اداروں کے سربراہوں سے ملاقات کررہا ہے، آئندہ سیزن میں اداروں کو محدود کرکٹ میں شامل کرنے اور اداروں کے ملازم کھلاڑیوں کو پی سی بی ایونٹس کے لئے ریلیز کرنے بارے بات چیت کر کے معاملات طے کئے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سے اداروں کی ٹیموں کا کردار ختم کر دیا تھا جس کے بعد مختلف اداروں نے اپنے ملازم کرکٹروں کو یا تو فارغ کر دیا ہے یا انہیں میچوں کے لئے ریلیز کرنے کی بجائے دفاتر میں بیٹھ کر کام کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں جس کی وجہ سے ایونٹس میں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔ اب پی سی بی مختلف اداروں کے سربراہوں سے بات چیت کر رہا ہے ۔ قبل ازیں پی سی بی حکام پاکستان واپڈا، سوئی ناررن گیس کمپنی اور نیشنل بنک سے بات چیت کر چکے ہیں ۔اس سلسلہ میں پی سی بی وفد آج کراچی جائے گا اور سوئی سدرن گیس انتظامیہ سے ملاقات کرے گا ۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی وفد کی قیادت کریں گے ۔ چیف ایگزیکٹیو وسیم خان، ہارون رشید اور سلمان نصیر وفد میں شامل ہوں گے ۔ پی سی بی وفد سوئی سدرن گیس انتظامیہ سے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے حوالے سے بات کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان ٹیم میں شامل سوئی سدرن گیس کے کھلاڑیوں کے مستقبل کے حوالے سے بات کرے گا ۔ قبل ازیں پی سی بی اور سوئی ناردرن گیس انتظامیہ کے درمیان کھلاڑیوں کے معاملات طے پاگئے تھے جس کے بعد سوئی ناردرن گیس نے قومی ٹیم میں شامل اور فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو ریلیز کر دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...