جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں مغرب ، روس کشیدگی نے دنیا کو خطرے میں ڈال دیا: گورباچوف

ماسکو (نیٹ نیوز) سوویت یونین کے سابق صدر میخائل گورباچوف نے دنیا کو خبردارکیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں مغرب اور روس کے درمیان کشیدگی نے دنیا کو بہت بڑے خطرے میں ڈال دیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو میں میخائل گوربا چوف کا کہنا تھا کہ دنیا کے تمام ممالک کو جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا اعلان کردینا چاہیے۔ جب تک بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا وجود رہے گا۔ خاص طور پر ایٹمی ہتھیاروں کا، تب تک دنیا کو بہت بڑا خطرہ لاحق رہے گا۔ یہ ہم انسانوں اور زمین کی بقا کے لیے ہے، سرد جنگ سرد سہی لیکن جنگ ہے۔

ای پیپر دی نیشن