امریکہ نے ماحولیاتی تبدیلی کے پیرس معاہدے سے دستبردارہونے کاباضابطہ اعلان کیاہے۔
امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونے ایک ٹوئیٹ میں ا س اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ نے حالیہ برسوں میں توانائی کی پیداوار میں اضافے کے باوجودماحول کیلئے نقصان دہ گیسوں کے اخراج میں کمی کی ہے۔