وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن جارہے ہیں ، مسائل ایک 2 روز میں حل ہوجائیں گے اور حکومت پانچ سال پورے کرے گی ۔آزادی مارچ سے متعلق اپنے ایک تازہ ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ پچھلے 4 روز میں جمہوریت کی آڑ میں کنٹینر پر جو پاکستان کے خلاف زبان استعمال کی گئی ہے وہ کسی صورت میں بھی پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان یہی چاہتا ہے کہ پاکستا ن کے عسکری ادروں پر تنقید ہو اور پاکستان کے ریاستی ادارے کمزور ہوں، کشمیر کا مسئلہ پس پشت پر چلا جائے، شیخ رشید نے حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ موجودہ حکومت نے عمران خان کی حکومت نے بڑی دانشمندی اور عقلمندی سے اس مسئلے کو سنبھالا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انشااللہ مولانا جا رہا ہے اور اسلام آباد پر سکون ہوگا، ایک دو روز میں یہ سارے مسئلے حل ہو جائیں گے ۔شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی پارٹیاں سیاسی طریقوں سے اپنا حق منواتی ہیں نہ کہ محمود اچکزئی جیسے لوگوں کو ساتھ رکھ کر ایسا تاثر دینا چاہتی ہیں جیسے ملک کے خلاف کوئی ایک انتشار اور خلفشار کا ما حول ہو ۔
وزیراعظم نے دھرنے کو عقلمندی اور دانشمندانہ طریقے سے ہینڈل کیا،انشااللہ مولانا جارہا ہے:شیخ رشید
Nov 05, 2019 | 12:16