اپوزیشن کی لیبر پارٹی کے لنڈسے ہوئل برطانوی ایوان زیریں یا دارالعوام کے نئے اسپیکر منتخب ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہوئل نے اس موقع پر کہا کہ دارالعوام میں تبدیلی ضرور آئے گا لیکن یہ تبدیلی مثبت ہو گی۔ انہوں نے یقین دہائی کرائی کہ وہ اس دوران شفافیت اور مکمل غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں گے۔ انہیں 540 میں سے 325 ووٹ ملے۔ 62 سالہ ہوئل 1997ءمیں پہلی مرتبہ ہاوس آف کامنز کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ وہ اس سے قبل اسی ایوان کے نائب اسپیکر بھی رہ چکے ہیں۔ ہوئل اراکین پارلیمان کا احترام کرنے کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں۔