نائجیریا: سیلاب کا خدشہ، 5 ریاستوں کے لئے ریڈ الرٹ جاری

Nov 05, 2019 | 14:20

ویب ڈیسک

 نائجیریا نے ساحلی علاقوں میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر 5جنوبی ریاستوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق سیلاب کی پیشنگوئی کرنے والی نائجیریا ہائیڈرولوجیکل سروسز ایجنسی(این آئی ایچ ایس اے) نے 5جنوبی ریاستوں ایڈو، ڈیلٹا، اینیمبرا، ریورز اور بایلسا کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ این آئی ایچ ایس اے کے ڈائریکٹر جنرل کلیمینٹ اونیاسونزی نے انتظامیہ کو نائیجر دریا کے ساحل کے قریب 5ریاستوں سے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نائیجر دریا میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر مذکورہ ریاستوں کا سیلاب کی زد میں آنے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال نائجیریا کے 36ریاستوں اور دارالحکومت ابوجا میں سیلابی صورتحال کا سامنا رہا اور اس دوران نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست اداماوا ریاست میں سیلاب کے باعث 18افراد ہلاک اور ہزاروں متاثر ہوئے۔

مزیدخبریں