ترجمان ن لیگ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا ہے۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نالائق اور نااہل حکومت کا غریب عوام کی جیب پرایک اورڈاکاہے،مہنگائی کی وجہ سے عوام بجلی کا بِل دیں، بچوں کے اسکول کی فیس دیں،یا خودکشی کریں۔ترجمان مسلم لیگ (ن)کا کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے عوام خودکشی کرنے پرمجبور ہیں، ایک سال میں گیس کی قیمت میں دوسواور بجلی کی قیمت میں چالیس فیصد اضافہ نالائق اور نااہل حکومت کا عوام کو تحفہ ہے،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے صنعت، کاروبار اور روزگار بند ہو گیا ہے۔مریم اورنگزیب کامزید کہنا تھا کہ جب ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا ہے تو نتیجہ بجلی، گیس، روٹی روزی مہنگی ہونا ہی ہو گا،ان تمام مسائل کا حل نالائق اور نااہل کا استعفی ہے