لاہور ہائیکورٹ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا ریکارڈ طلب کر لیا 

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے بارے میں تمام ریکارڈ مانگ لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا گیا۔ دوران کیس کی سماعت ڈریپ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے بارے میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ اس پر درخواست گزار وکیل نے دعویٰ کیا کہ ڈریپ غلط بیانی سے کام لے رہا ہے۔ وکیل کے مطابق کمیٹیاں کوئی کام نہیں کر رہی۔ درخواست میں بتایا گیا کہ ادویات میں بلاوجہ جواز اضافہ کیا گیا ہے اور ادویات عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہے۔ درخواست میں استدعا کی کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ آئین کے خلاف ہے۔ کالعدم قرار دیا جائے۔ 


  

   

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...