موٹروے خاتون زیادتی کیس، ملزم شفقت کا بیان ریکارڈ، اعتراف جرم، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل 

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس میں شریک ملزم شفقت بگا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس نے ملزم شفقت کو پیش کر کے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم شفقت اپنا 164 کا بیان قلمبند کرانا چاہتا ہے۔ عدالت نے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد بیان قلمبند کرنے کی اجازت دیدی۔ عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کو دوبارہ 18نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ بعدازاں زیادتی کیس میں شریک ملزم شفقت بگا کا جوڈیشل مجسٹریٹ نزہت جبین نے ملزم کا بیان قلمبند کیا۔ ملزم شفقت بگا نے اعتراف جرم کر لیا۔ ملزم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں نے یہ جرم ملزم عابد ملہی کے کہنے پر کیا۔ تفتیشی افسر ذوالفقار چیمہ نے ملزم شفقت بگا کو عدالت پیش کیا جبکہ عدالت نے بند کمرے میں ملزم کا بیان قلمبند کیا۔ ملزم کو سخت سکیورٹی میں  پیش کیا۔ شفقت نے مرکزی ملزم عابد ملہی پر سارا ملبہ ڈالتے ہوئے کہا کہ میں نے عابد ملہی کے کہنے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔ ملزم شفقت علی نے پولیس کو دئیے گئے اعترافی جرم میں بتایا کہ میں نے اور عابد نے مل کر موٹروے پر ڈکیتی کی تھی۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...