راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) صدر مملکت عارف علوی، اہلیہ اور ہمشیرہ کے ہمراہ راولپنڈی کی مشہور تکہ شاپ سے تکے کھانے صدر بابو محلہ پہنچے، صدر پاکستان، شیریں مزاری کی دعوت پر راولپنڈی فیملی کے ہمراہ گذشتہ شب تکے کھانے آئے تھے۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، اہلیہ اور ہمشیرہ کے ہمراہ سخت سکیورٹی میں راولپنڈی کے علاقے صدر بابو محلہ پہنچے جہاں ان کی میزبان شیریں مزاری پہلے سے تکہ شاپ پر موجود تھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق صدر پاکستان نے رات کے کھانے میں مٹن، بیف اور چکن تکہ کھائے اور ذائقہ کی تعریف کی۔
صدر، اہلیہ اور ہمشیرہ کے ہمراہ راولپنڈی میں تکے کھانے بابو محلہ پہنچے
Nov 05, 2020