آلو، پیاز، ادرک سمیت کئی سبزیاں مزید مہنگی، ٹماٹر 300 روپے کلو

لاہور (کامرس  رپورٹر) مارکیٹ کمیٹی کے پھلوں اور سبزیوں کے جاری ہونے والے نرخنامہ کے مطابق منگل کے مقابلہ میں بدھ کو آلو اور پیاز اور ادرک سمیت کئی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ ٹماٹر کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کمی ہوئی تاہم ٹماٹر بعض علاقوں میںگزشتہ روز بھی155 کی بجائے 300 روپے فی کلو تک فروخت ہوا۔ صارفین کے مطابق سہولت بازاروں اور ماڈل بازاروں کے علاوہ کہیں بھی سرکاری (مارکیٹ کمیٹی) نرخوں پر سبزیاں اور پھل دستیاب نہیں تھے۔

ای پیپر دی نیشن