اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں 3.69 ارب روپے کے 4 منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ بلوچستان کے ضلع پسنی میں ہسپتال کیلئے 2 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔ پسنی میں 50 بستروں والے ہسپتال کی تعمیر ہو گی کراچی واٹر اینڈ سیوریج منصوبے کیلئے 66 کروڑ روپے منظور کر لئے گئے۔ بلوچستان میں کیٹ کالج کی تعمیر کیلئے ایک ارب 40 کروڑ روپے مظور کر لئے گئے ضلع حقدار میں سٹوریج ڈیم کی تعمیر کیلئے 3 ارب روپے منظور کئے گئے چھبیس میگا واٹ تھنگ ہائیڈرو پراجیکٹ کیلئے 8 روپے 61 کروڑ روپے منظور کئے گئے۔