ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ٹھٹھہ خلیل تابراستہ جھگیاںٹیکسلارابطہ سڑک کی تعمیرکاکام بڑی رفتارکے ساتھ جاری ہے،انتہائی اعلی اورمعیاری اصول کے تحت متذکرہ روڈکوتعمیرکروایاجارہاہے،جس پرکروڑوںروپے کی لاگت آرہی ہے،ان خیالات کااظہارسابقہ کونسلرملک محمداسحاق اعوان اورسہیل قیوم خان نے نمائندہ نوائے وقت سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہاکہ ٹھٹھہ خلیل تاٹیکسلارابطہ روڈکی تعمیرعلاقہ بھرکے عوام کادیرینہ مطالبہ تھا،جسے ہم نے وفاقی وزیرغلام سرورخان اورایم پی اے عمارصدیق خان سے باربارگزارشات کرکے منظورکروانے میںکامیابی حاصل کی،اورآج ٹیکسلاشہرمیںٹھٹھہ خلیل رابطہ روڈکی تعمیرکاکام شہربھرمیںہونے والے تمام ترقیاتی کاموںکے مقابلے میںسرفہرست ہوگا،انہوںنے مزیدکہاکہ رابطہ سڑک کے ساتھ متصل آبادیوںکی گلیوںاورنالیوںکی تعمیربھی ساتھ ساتھ کی جارہی ہے،انہوںنے مزیدکہاکہ آئندہ تعمیراتی سال میںجمیل آبادمین سڑک کی تعمیرکی خاطرایم پی اے عمارصدیق نے ایک کروڑروپے کافنڈفراہم کرنے کاوعدہ کردیاہے،اورہم اپنے علاقہ میںعوام سے کیئے گئے تمام وعدوںکی تکمیل کرکے رکھ دینگے،ملک اسحاق نے مزیدکہاکہ ہمارے قائدغلام سرورخان ہیں،اورہم سرورخان اورایم پی اے عمارخان کے شکرگزارہیں،انہوںنے ہمیشہ ہماری درخواست پرعوامی مفادمیںاقدامات اٹھائے،اورہم ان کے ہی فیصلوںکے مطابق عمل کرینگے۔