سنجوال کینٹ(نام مہ نگار)فرانس میں نبی کریم ؐ کی توہین اور گستاخانہ خاکوں کے خلاف اٹک میں جمعتہ المبارک 6 نومبر بعد از جمعہ احتجاج کیا جائے گا تمام مسلمان عاشقان رسول اس احتجاج میں شرکت کر کے نبی ؐسے عشق و محبت کا ثبوت دیں ان خیالات کا اظہار ناظم اعلی جامعہ مدنیہ مولاناقاضی محمد اسعد الحسینی نے جامعہ مدنیہ اٹک میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔
کل گستاخانہ خاکوں کیخلاف اٹک میں احتجاج کیا جائیگا : قاضی اسعد الحسینی
Nov 05, 2020