واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ)سارہ میک برائیڈ نامی ٹرانس جینڈر نے ڈیلاویر سے ریاستی سینٹ کی دوڑ جیت لی ہے۔ اس کامیابی کے بعد وہ ریاست ہائے متحدہ میں پہلی اور واحد ٹرانس جینڈر سینیٹر بن گئی ہیں جو کھلے عام ٹرانس جینڈر ہونے کا اعتراف کرتی ہیں۔ ڈیلاویر میں آسانی سے اپنے حریف ری پبلکن کے امیدوار اسٹیو واشنگٹن کو شکست دینے والی 30 سالہ سارہ میک برائیڈ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آج کی رات ایل جی بی ٹی کیو کا ایک بچہ دکھائے گا کہ امریکی جمہوریت ٹرانس جینڈر کے لیے بھی کتنی کشادہ ہے۔
امریکی الیکشن میں پہلی بار خواجہ سرا سارہ میک برائیڈ سینٹ کیلئے کامیاب
Nov 05, 2020