امریکہ کرونا سے انتقال کر جانیوالا امیدوار کامیاب قرار 

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکا میں قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں ایک ایسے امیدوار کو بھی کامیاب قرار دیدیا گیا ہے جن کا 6 اکتوبر کو کرونا سے انتقال ہو چکا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی ڈکوٹا میں قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن کے امیدواروں نے ڈیوڈ انڈھیل اور ڈیو نیہرنگ نے میدان مار لیا ہے۔ حیران کن طور پر کامیاب امیدواروں میں سے 55 سالہ امیدوار ڈیوڈ انڈھیل گزشتہ ماہ 6 اکتوبر کو کرونا میں مبتلا ہونے کے بعد جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...