وزیراعظم نے سستی بجلی کی فراہمی کا اعلان کرکے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے مثبت قدم اٹھایا: شبلی فراز

 اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ وزیراعظم کاصنعتوں کیلئے سستی بجلی کی فراہمی کااعلان عوام کیلئے روزگارکیمواقع پیدا کرنے کی جانب ایک قدم ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کاصنعتوں کیلئے سستی بجلی کی فراہمی کااعلان عوام کیلئے روزگارکیمواقع پیدا کرنے اورمعاشی استحکام کی جانب ایک اوراہم اقدام ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ چھوٹی،درمیانی صنعتوں کورعایتی نرخوں پربجلی کی فراہمی سے کارخانے چلیں گے، غریب مزدوروں کے چولہے بھی جلیں گے۔ انہوںنے کہاکہ عوام کوریلیف پہنچانا ہماری پہلی ترجیح ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن