اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی حکومت نے گریڈ22 کی افسر زاہدہ پروین کو وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کی سیکرٹری تعینات کر دیا ہے۔ وہ اس وقت او ایس ڈی تھیں۔ انہیں دوبارہ وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کا سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ان کا شمار وزارت اطلاعات و نشریات کے سینئر ترین افسروں میں ہو تا ہے۔ انہیں وزارت اطلاعات و نشریات کے مختلف شعبوں میں کام کرنے تجربہ ہے۔
گریڈ 22کی زاہدہ پروین وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات مقرر
Nov 05, 2020