شنگھائی (شِنہوا) نوول کرونا وائرس کے عالمی پھیلا کی وجہ سے رکے ہوئے بھاری بھر کم نمائش کنندگان کی اکثریت چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش ( سی آئی آئی ای) کے ایک مزیدایڈیشن کے لئیشنگھائی واپس لوٹ آئے ہیں۔ یہ بات نمائش کے منتظمین کے حوالے سے کہی گئی ہے۔سی آئی آئی ای بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر سن چھنگ ہائی نے کہا ہے کہ دنیا کی سرکردہ 500 کمپنیوں میں سیتقریبا 70فیصد تک ، جنہوں نے پہلی2 نمائشوں میں حصہ لیا تھا ، تیسری سی آئی آئی ای نمائش میں بھی نظر آئیں گے ، جو 5 سے 10 نومبر تک منعقد ہونا طے پائی ہے۔سن نے بتایا کہ سرکردہ عالمی صنعتیں جن میں فورڈ ،لوئیس ڈریفس ،کوالکوم اور روچے شامل ہیں،نے مسلسل تیسرے سال اس نمائش کے لئے اپنا اندراج کرایا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نمائش کے کل رقبے کو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا30ہزار مربع میٹر تک وسعت دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ عالمی سطح کی 500 سرفہرست کمپنیوں اور صنعت کی سرکردہ کمپنیوں کے لئے نمائش کے اوسط رقبے میں گزشتہ سال کی نسبت 14 فیصد اضافہ کیا گیاہے۔سن نے کہا کہ دنیا بھر کی کمپنیوں نے سی آئی آئی ای میں اپنی فعال شرکت سے چینی مارکیٹ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ نمائش کے منتظمین نے نمائش کنندگان اورسیاحوں کو بہترسہولیات کی فراہمی کے لئے آن لائن اور آف لائن خدمات کا انتظام کیا ہے۔
وبائی مرض کے باوجود بڑے نمائش کنندگان کی جوق درجوق شنگھائی درآمدی نمائش میں واپسی
Nov 05, 2020