کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوام کو بے وقوف نہ بنایا جائے صاحب اقتدار عوامی مفادات میں فیصلے کریں آواز خلق کے بانی صدر فیصل علی بلوچ نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاک فوج کے ساتھ عوام کھڑی ہے پاک فوج اپنا کردار وطن کے دفاع میں ہمیشہ ادا کرتی آئی ہے پاک فوج پر الزام تراشیاں کرنے والے ہوش میں آئیں اور ہماری افواج اپنے آئینی کردار کو ادا کریں جو متفقہ آئین میں موجود ہے حکومتی اور اتحادیوں کی ریلیاں اور مظاہرے تعجب خیز ہیں صاحب اقتدار اب عوامی امنگوں کے مطابق فیصلے کریں نہ کہ مظاہرے ورنہ ان کا اقتدار میں ہونا معنی خیز ہے اقتدار میں رہ کر مظاہروں کا انعقاد عوام کو تقسیم کر کے اپنی پاور شو کروانا ہے جب کہ موجودہ حالات میں اتحاد کی ضرورت ہے اور تمام پاور شو ،ہر جماعت صرف کراچی میں ہی کیوں کررہی ہے عوام کو اب سوچنا اور سمجھنا ہوگا اب عوام اپنا بیانیہ خود پیش کریں گے برسوں سے مسلط ان جماعتوں کو اب مسترد کرنا ہوگا سیکریٹری جنرل صباء فضل نے کہا عوام سوچیں صرف ہر ایک نے دھوکا دیا ہے اقتدار اعلی صرف اللہ تعالیٰ کو حاصل ہے جو قراداد مقاصد میں بھی لکھا ہے لیکن کوئی ماننے کو اور عمل پیرا ہونے کو تیار نہیں آواز خلق عوامی مسائل کا احاطہ کرتے ہوئے اپنے بانی و قائد کے نظریات جو کہ عوامی ہیں جلد سیاسی جماعت جو کہ عوام کی امنگوں کی آئینہ دار ہوگی کا اعلان کریں گے اجلاس سے ڈاکٹر پرویز اقبال آرائیں ، زیشان حیدر بھٹی، قاضی ایم نعیم، ڈاکٹر یامین قریشی، خرم قمر انصاری ، ناہید عطائ ، حبیبہ فضل و دیگر نے بھی خطاب کیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لیئے تجاویز پیش کیں ۔